6 اپریل 2026 - 04:06
محور مقاومت کی بیک وقت کاروائیاں / یمنی افواج کی پانچویں کاروائی

یمن نے اعلان کیا کہ یہ کاروائی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ مشترکہ طور پر کامیابی سے انجام کو پہنچی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا:

یمن کی مسلح افواج نے ـ ایران، لبنان، عراق اور فلسطین میں محاذ جہاد و مزاحمت کے ساتھ یکجہتی اور 'جدید مشرق وسطیٰ' کے صہیونی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے ـ پانچویں فوجی کاروائی انجام دی۔

اس کاروائی میں ایک بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز کے ذریعے یافا کے علاقے میں اللد ہوائی اڈے اور اسرائیل کے بنیادی اہمیت کے حامل، نیز فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ کاروائی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ مشترکہ طور پر کامیابی سے انجام کو پہنچی۔

یمن جہاد و مقاومت کے محاذ کے دائرے میں مکمل فتح کے حصول تک، اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کا پابند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha